راولپنڈی ۔ 11 جنوری (اے پی پی) بلتستان اور سکردو یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کے وفد نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا جمعہ کو دورہ کیا۔ وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی اور ملک میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے گلگت بلتستان کی سماجی و اقتصادی …
بلتستان اور سکردو یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 11 جنوری (اے پی پی) بلتستان اور سکردو یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کے وفد نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا جمعہ کو دورہ کیا۔ وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی اور ملک میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے گلگت بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مخالف قوتوں کی ففتھ جنریشن وار سے نمٹنے کیلئے یوتھ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم چیلنجز سے آگاہ رہیں اور قومی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے اپنی عملی زندگی میں آگے بڑھنے پر توجہ مرکوز کریں۔








