بلدیاتی اداروں کوچیک اینڈ بیلنس کے ساتھ بااختیار بنائیں گے،سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ سے مےئر ڈیرہ غازی خان کی ملاقات، وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈیرہ غازی خان کے مےئرشاہد حمید چانڈیہ نے ملاقات کی۔ مےئر ڈی جی خان نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار …
بلدیاتی اداروں کوچیک اینڈ بیلنس کے ساتھ بااختیار بنائیں گے،سردار عثمان بزدار

مزید خبریں
بلدیاتی اداروں کوچیک اینڈ بیلنس کے ساتھ بااختیار بنائیں گے،سردار عثمان بزدار
وزیر اعلیٰ سے مےئر ڈیرہ غازی خان کی ملاقات، وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد
لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈیرہ غازی خان کے مےئرشاہد حمید چانڈیہ نے ملاقات کی۔ مےئر ڈی جی خان نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اورانہیں گلدستہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں اہم کردارادا کرتے ہیں اورہم اختیارات کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنائیں گے،چیک اینڈ بیلنس کا بھی موثر نظام لائیں گے۔بلدیاتی اداروں کیلئے نیا نظام وقت کا تقاضا ہے اورنئے بلدیاتی نظام کیلئے تیزی سے کام شروع کردیا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ڈیرہ غازی خان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تیزی سے اقدامات کرے گی اور ڈیرہ غازی خان کو بھی ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے۔








