بلوم برگ نے ایک سال کیلئے پاکستان کے قرضہ کے ڈیفالٹ ہونے کاامکان 10 فیصد ظاہرکیاہے، وزیرخزانہ

175

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ بلوم برگ نے ایک سال کیلئے پاکستان کے قرضہ کے ڈیفالٹ ہونے کاامکان 10 فیصد ظاہرکیاہے۔

جمعہ کواپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے امکانات چند روزقبل ایک بے اصول مقامی سیاستدان کی جانب سے 93 فیصد ہونے کے پرچار کے برخلاف بہت کم ہے۔

وفاقی وزیرنے اس ضمن میں بلوم برگ کے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات کے حوالہ سے چارٹ بھی شئیرکیاہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کوبروقت پوراکرے گا۔