بلوم برگ کی رپورٹ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں پر مہرِ تصدیق ہے، اختیار ولی خان

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ ڈیٹا کمپنی "بلوم برگ" کی حالیہ رپورٹ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر مہرِ تصدیق ہے، پاکستان میں مہنگائی میں ہونے والی نمایاں کمی کو اب عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جا رہا ہے جو کہ ہماری معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اختیار ولی خان نے …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ ڈیٹا کمپنی "بلوم برگ” کی حالیہ رپورٹ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر مہرِ تصدیق ہے، پاکستان میں مہنگائی میں ہونے والی نمایاں کمی کو اب عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جا رہا ہے جو کہ ہماری معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اختیار ولی خان نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نومبر میں مہنگائی کی شرح 6.1 فیصد رہنے کے بعد دسمبر میں اس کا مزید کم ہو کر 5.6 فیصد پر آنا بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں قیمتوں کا حالیہ استحکام درحقیقت معاشی نظم و ضبط کی بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے سب سے بڑی خوشخبری خوراک کی قیمتوں میں دباؤ کا کم ہونا ہے جس کی بدولت فوڈ انفلیشن 3.24 فیصد کی کم ترین سطح تک گر گئی ، مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی وافر دستیابی سے عوام کو براہِ راست ریلیف مل رہا ہے اور ان کی قوتِ خرید میں بہتری آ رہی ہے۔معاشی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 3 سال کی کم ترین سطح پر لا کر صنعتوں کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں، شرح سود میں 50 بیس پوائنٹس کی حالیہ کمی سے ملک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوم برگ کی رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ ہم درست معاشی سمت میں گامزن ہیں، دسمبر کے یہ اعداد و شمار حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے کا محض آغاز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحکم مارکیٹ اور مسلسل کم ہوتی مہنگائی سے آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کے آثار مزید نمایاں ہوں گے۔