آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت با لا ئی اور شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہممری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ، چکوال ، اٹک ، ناروال، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ئوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

لاہور۔1ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہممری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ، چکوال ، اٹک ، ناروال، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ئوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر مطلع ابرالود رہا جبکہ بعض مقامات پر بارش بھی ہو ئی تا ہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 36سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 49 فیصدریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 94 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 73، برکی روڈ 105، پیرگاون سثی 84، ماڈل ٹائون 68، عسکری ٹین52 ، بیدیاں روڈ 79 اور علامہ اقبال ٹاون میں 86ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں