آئیسکو کا کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

2 ستمبر 2026ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک نمبل فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک آر آئی سی، ڈی کے فرمان علی، ٹیپو روڈ، جہانگیر روڈ، رحیم آباد، رحمت آباد-1، پی اے ایف، تکبیر -1 اور چکلالہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بے نظیر بھٹو ہسپتال، سیکٹر-IV، اے پی ایچ ایس، طہماسپ آباد اور ڈی کے حکم داد فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک انڈسٹریل اسٹیٹ بھٹار فیڈر،

جی ایس او سرکل میں صبح 5 بجے سے 9 بجے تک 250 ایم وی اے، 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر ٹی-2، صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان، صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری، 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں