کوئٹہ۔ 19 جون (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کااجلاس 2روزہ وقفے کے بعد 20جون بروز جمعہ کو ہوگا،اجلاس میں بجٹ پر عام بحث ہوگی ۔
بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد 20جون بروز جمعہ کو 3بجے منعقد ہوگا ۔
اجلاس میں بجٹ پر عام بحث کی جائیگی ۔واضح رہے کہ 17جون کو بلوچستان کے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیاگیاتھا۔