کوئٹہ۔ 09 فروری (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کااجلاس11فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 109(a) کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیاہے۔ اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ مورخہ 11 فروری 2026 سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ …
بلوچستان اسمبلی کااجلاس11فروری کو طلب کرلیا گیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 فروری (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کااجلاس11فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 109(a) کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیاہے۔
اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ مورخہ 11 فروری 2026 سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی انٹری بذریعہ کارڈ ہوگی اور تمام وزیٹرز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سکیورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔








