بلوچستان بجٹ: گرین بس، پنک بس اور الیکٹرک بس منصوبے میں توسیع تجویز

:صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے بدھ کو بلوچستان اسمبلی میں نئے مالی سال2026-27بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے

کوئٹہ۔ 17 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے بدھ کو بلوچستان اسمبلی میں نئے مالی سال2026-27بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کے لیے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ کے فیڈر روٹس پر 18 گرین بسوں کے لیے 700 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

خواتین کے لیے پنک بس سروس اور مجموعی طور پر 50 بس اسٹاپس کی تعمیر کے لیے 124 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔آئندہ سال الیکٹرک بس سروس کا آغاز بھی کیا جائے گا جبکہ E-Bike اسکیم کو مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔ ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی گرانٹ 60 سے بڑھا کر 80 ملین روپے کر دی گئی ہے۔