بلوچستان بورڈ آف ریونیو کے ضلعی دفاتر کی تعمیروبحالی کیلئے 2.5 ارب روپے اور ڈویژنل سطح پر 564 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،صوبائی وزیر خزانہ

کوئٹہ۔ 17 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان اسمبلی میں نئے مالی سال2026-27بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان بورڈ آف ریونیو نے گڈ گورننس کے وژن کے تحت ریونیو ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ضلع اور ڈویژنل دفاتر کی تعمیر و بحالی کے لیے مجموعی طور پر اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ضلعی دفاتر کے لیے 2.5 ارب روپے جبکہ ڈویژنل سطح پر 564 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ترقیاتی مد میں 2.8 ارب روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 8.2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔