کوئٹہ۔10اگست ( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کاکام جاری ہے ، صوبائی حکومت اس مشکل گھڑی میں اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ ے گی، ضلع ہرنائی کے دیگر اہم اور بنیادی مسائل کے حل کرینگے ،ان خیالات …
بلوچستان حکومت بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کاکام جاری ہے،وزیراعلیٰ جام کمال خان

مزید خبریں
کوئٹہ۔10اگست ( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کاکام جاری ہے ، صوبائی حکومت اس مشکل گھڑی میں اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ ے گی، ضلع ہرنائی کے دیگر اہم اور بنیادی مسائل کے حل کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلوچستان کے علاقے ہرنائی کاہنگامی دورے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا۔.دورے کے دوران صوبائی وزراء حاجی نورمحمد خان دمڑ،سرداریار محمدرندضیاء لانگو، سلیم احمد کھوسہ،محمد خان لہڑی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء ہیلی کاپڑ کے زریعے ہرنائی پہنچے، وزیراعلیٰ کا ہرنائی پہنچنے پر رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین، ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عظیم جان دمڑاورقبائلی معتبرین نے استقبال کیا ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے وزیراعلیٰ کو بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیلاب سے متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالہ کرنے کااعلان کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان نے سروتی حفاظتی بند، کلی مرزائی حفاظتی بند کی تعمیراتی کو جلدسے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہرنائی سنجاوی پنجاب قومی شاہراہ پر دو برج(رابطہ پل) تعمیر کرنے کابھی اعلان کیا،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان اور دیگر صوبائی وزراء کاہرنائی کا دورہ کرنے پرشکریہ ادا کیا۔








