34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان سے پنجاب میں ایرانی پٹرول و ڈیزل کی سمگلنگ روکنے کےلئے...

بلوچستان سے پنجاب میں ایرانی پٹرول و ڈیزل کی سمگلنگ روکنے کےلئے کڑی نگرانی شروع

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔ 05 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان سے پنجاب میں ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ روکنے کےلئے تمام راستوں کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ۔ اس حوالے سے اجلاس کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک ،محمد سلمان لودھی ،ڈی پی اوز حسن افضل اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پرکمشنر نے کہا کہ کھلا ایرانی تیل اور ڈیزل آتشزدگی اور خوفناک حادثات کا باعث بننے کے ساتھ غیر قانونی اقدام ہے اور سمگلنگ روکنے کےلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے شاہراہوں پر ٹریفک جام،مظاہرے اور دیگر تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو موئثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے کہا کہ پنجاب پولیس،بی ایم پی اور دیگر فورسز کسٹم اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور گاڑیوں کو بند کر دیا جائے اور زیرو ٹالرینس کا مظاہرہ کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر ،اسد چانڈیہ اور دیگر افسران شریک تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386801

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں