بلوچستان شہداء فورم کے زیر اہتمام شہداء بلوچستان کے خاندانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Nawabzada Mir Jamal Khan Raisani

کوئٹہ۔ 09 مئی (اے پی پی):بلوچستان شہداء فورم کے زیر اہتمام شہداء بلوچستان کے خاندانوں کے اعزاز میں جمعرات کو میر نصیر خان آڈیٹوریم اسپنی روڈ کوئٹہ میں بلوچستان شہداء فورم کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی سربرائی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں صوبائی وزراء میر عاصم کرد گیلو، بابا غلام رسول عمرانی، میر عبید گورگیج، میر شعیب نوشیروانی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی شخصیات اور شہداء کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں مقررین نے شہداء کو انکی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکے پسماندگان کو زندگی کے ہرموڑ پر شہداء بلوچستان فورم کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا گیا،

تقریب میں بلوچستان شہداء فورم کے سربراہ ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی و دیگر نے شہداء کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے اور انکی مالی معاونت کی گئی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان شہداء فورم کے سربراہ نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان شہداء فورم کے قیام کا مقصد شہداءکی فیملیز کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی اور انکی عظیم قربانیوں کے اعتراف میں انکے پسماندگان کی زندگی کے ہرمیدان میں معاونت اور انکودرپیش پریشانیوں اور حقوق کے حصول کیلئے ہرسطح پر جدوجہد کرنا ہے ۔انھوں نے کہاکہ آج کے تقریب کا مقصد بھی یہی ہےکہ ہم شہداء کے خاندانوں کو یہ احساس دلائیں کہ آپ کہیں بھی تنہا نہیں ہم آپ کے حقوق کیلئے ہرسطح پر آپ کے شانہ بہ شانہ ہیں اور آئندہ بھی شہداء کے پسماندگان کیلئے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ر ہے گا تاکہ زندگی میں انہیں کسی کام کی پریشانی اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑ ے ۔

انھوں نے کہاکہ عوام اور خصوصا ًشہداء کے خاندانوں کیلئے می ے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں جب بھی کسی قسم کی پریشانی یا مشکل کا سامنا ہو تو مجھے ضرور یاد کریں ، انشاء اللہ میں آپ لوگوں کی خدمت کیلئے ہر لمحہ تیار ہوں دریں اثناء تقریب کے شرکاء نے بلوچستان شہداء فورم کو اس تقریب کے انعقاد اور شہدا ءفیملیز کی حوصلہ افزائی پر خراج تحسین پیش کیا۔