بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بغیر لائسنس و ناقص خوراک فروخت کرنے پر کارروائی، 6 کھانے کے مراکز پر جرمانہ عائد

154

کوئٹہ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں بغیر لائسنس و ناقص خوراک فروخت کرنے پر کارروائی کے دوران 6 کھانے کے مراکز پر جرمانہ عائد کردیا۔ ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے جمعے کے روز لائسنس کے بغیر اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور عوام کو ناقص خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کرتے ہوئے کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ اور ریلوے سٹیشن پر قوانین کی خلاف ورزی پر 6 مختلف کھانے کے مراکز پر جرمانہ عائد کردیا۔

جرمانہ کردہ بیکنگ یونٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، کھلے کوڑے دان، پراڈکٹس کی نامناسب سٹوریج، زنگ آلود مکسنگ مشین، نکاسی آب کے ناقص انتظامات، اشیاء پر تاریخ کی عدم موجودگی ، گندے برتن اور فوڈ بزنس لائسنس نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا ، سویٹ شاپ کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، اشیاء کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال اور حشرات کی موجودگی پر کارروائی کی گئی۔ علاوہ ازیں 5 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔