بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبے بھر میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائی، جرمانے عائد

99

کوئٹہ۔ 18 فروری (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ ،سبی ،خضدار اورپسنی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد خوراکی مراکز کے مالکان پر جرمانے عائد کردئیے ۔منگل کے روز بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں سریاب روڈ، نواں کلی ،اسمنگلی روڈ میں کارروائی کی جس میں 1 ملک شاپ مالک کو جرمانہ کیاگیا۔

جرمانہ کردہ ملک شاپ سے دودھ کے سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے،دودھ میں پانی کی وافر مقدار مکس کرنے پر 1 دودھ فروش کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بی ایف اے حکام نے کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ خیزی چوک کے مختلف مضافات میں کارروائی کی جس کے دوران 2 بیف شاپس اور 2 نان شاپس اونرز جرمانہ کیاگیا۔

جرمانہ کردہ بیف شاپس کے خلاف صفائی کے انتہائی خراب حالات، ریفریجریٹر کے نامناسب اسٹوریج، جانور ذبح کرنے کے نامناسب انتظامات، دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے و گوشت کے نامناسب اسٹوریج پر ایکشن لیا گیا جبکہ نان شاپس کے خلاف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور آٹے پیڑے کا مقررہ وزن سے کم وزن ہونے پر ایکشن لیا گیا ۔