کوئٹہ۔ 06 جنوری (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں میزان چوک و ملحقہ علاقوں میں معیاری خوراک کی فراہمی بارے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک سموسہ رول اینڈ شامی پراسیسنگ یونٹ ، ایک ہوٹل اور اچار کی 2 دکانوں کے مالکان پر جرمانہ عائد کر دیا۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لائسنس نہ ہونے ،صفائی کی ناقص صورتحال ، اشیاپر درج ایکسپائری کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے،لیبل ٹیمپرنگ پر کارروائی کی۔ دریں اثنا اتھارٹی حکام نے شہریوں کو معیار ی اور محفوظ اشیاخوردونوش کی یقینی فراہمی کےلئے کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن ، سرکی روڈ و گردونواح میں کارروائی کی اور مراکز و پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے اشیا کی رجسٹریشن نہ ہونے ، لائسنس کی عدم دستیابی اورپاپڑ کی تیاری میں ناقص و مضر رنگوں کے استعمال پر ایک پاپڑ کارخانہ مالک پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ۔
اس دوران 2 جنرل سٹورز سے زائد المعیاد پیکٹ مصالحے اور ممنوعہ چائنیز نمک ضبط کرکے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔