بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ملاوٹی دودھ پر جرمانے عائد

132
Fake milk
Fake milk

کوئٹہ۔ 12 جنوری (اے پی پی):بلوچستان فوں اتھارٹی کی موبائل انسپیکشن ٹیموں نے دودھ و دہی کی دکانوں کے مالکان کوملاوٹ پر جرمانے کر دیئے۔ اتوار کو عوام کو خالص دودھ و دہی کی یقینی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی حکام نے کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دودھ و دہی کی دکانوں کا معائنہ کیا جن میں سے 2 دکانوں پر خشک پائوڈر کی ملاوٹ کی گئی تھی،

اس حوالہ سے دکان مالکان کو جرمانے کئے گئے۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے ملک شاپس مالکان کو خالص دودھ کی فروخت اور دہی کی تیاری میں اسکمڈ ملک پاؤڈر کی مکسنگ نہ کرنے کی تنبیہ کرکے 5 دکانوں کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء بھی کیا ۔