کوئٹہ۔ 23 اگست (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم نے نوشکی شہر میں موجود اشیاء خوردونوش کے مراکز کا معائنہ کیا اورقوانین کی خلاف پر 2 ریسٹورنٹس، 2 بیکریز کو جرمانے عائد کیےجبکہ 4 یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔
ریسٹورنٹس کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، کچن کے احاطے میں ڈسٹبینز کی موجودگی اور فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر کاررائی کی گئی تاہم بیکریز کی اشیا پرمینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخ ظاہر نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا، 4 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ دریں اثناء کوئٹہ میں دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے فوڈ اتھارٹی ملک سیفٹی ٹیم نے سریاب روڈ پر قائم مراکز کا معائنہ کیا ،قوانین کی خلاف ورزی پر 1 ملک شاپ اور 1 فاسٹ فوڈ پوائنٹ کوجرمانے عائد کیے۔