کوئٹہ۔ 24 نومبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں بشمول چمن پٹاک میں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والے مراکز کی چیکنگ کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال، بغیر لائسنس کاروبار اور زائد المعیاد اشیا کی موجودگی پر متعدد فوڈ پوائنٹس اور جنرل اسٹورز کو جرمانہ کیا۔ بی ایف اے کے ترجمان مطابق کارروائی کے دوران 2 فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور 1 جنرل اسٹورسمیت …
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، صفائی کی ناقص صورتحال اور زائد المعیاد اشیا کی فروخت پر متعدد مراکز کو جرمانہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 24 نومبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں بشمول چمن پٹاک میں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والے مراکز کی چیکنگ کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال، بغیر لائسنس کاروبار اور زائد المعیاد اشیا کی موجودگی پر متعدد فوڈ پوائنٹس اور جنرل اسٹورز کو جرمانہ کیا۔
بی ایف اے کے ترجمان مطابق کارروائی کے دوران 2 فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور 1 جنرل اسٹورسمیت کئی مراکز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔فاسٹ فوڈ پوائنٹس میں ورکرز کے ماسک، ہیڈ کور اور دستانے کے بغیر کام کرنے صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات،کھلے کھوڑے دان زنگ آلود ریفریجریٹرزاورپراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج کے باعث جرمانے عائد کیے گئے۔
اسی طرح ایک جنرل اسٹور سے زائد المعیاد نوڈلز، سویا اسنیکس سمیت زائد المیعاد اشیا برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔دوسری جانب بی ایف اے ٹیم نے چمن پھاٹک میں بھی 2 ہوٹلز اور 2 جنرل اسٹورز سمیت مختلف مراکز کی چیکنگ کی، جہاں صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی حفظان صحت کی خلاف ورزیاں، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی، ناکارہ نکاسی آب، مکھیوں کی موجودگی، زنگ آلود برتنوں کے استعمال اور اشیا کی غیر معیاری اسٹوریج پر جرمانے کیے گئے۔
مزید برآں جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد چاکلیٹس، بغیر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخ کی اشیا اور ممنوعہ گٹکابرآمد ہونے پر بھی کارروائی کی گئی۔بی ایف اے حکام کے مطابق صارفین کی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی غفلت یا قانون شکنی پر سخت کارروائی جاری رہے گی۔








