اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، پاکستان کی ٹیسٹنگ باڈی، ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 9 نومبر 2025 کو ہونے والے لا ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کو موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا ہے۔ ایل اے ٹی کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ایل اے ٹی کو صوبائی …
بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے لا ایڈمیشن ٹیسٹ ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، پاکستان کی ٹیسٹنگ باڈی، ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 9 نومبر 2025 کو ہونے والے لا ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کو موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا ہے۔
ایل اے ٹی کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ایل اے ٹی کو صوبائی حکومت بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں 15 دن کی مدت کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔
ایل اے ٹی کے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئی ٹیسٹ کی تاریخ کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کی ویب سا ئٹس www.hec.gov.pk اور www.etc.hec.gov.pk کا باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہیں۔








