بلوچستان میں رباب پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی خواتین کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت دی جائے گی، ترجمان یو این ایچ سی آر

اسلام آباد ۔ 18ستمبر(اے پی پی) یو این ایچ سی آر پاکستان کے ترجمان قیصر خان نے کہا ہے کہ یواین ایچ سی آر صوبہ بلوچستان میں رباب پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی خواتین کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت دے گا۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یواین ایچ سی آر نے رباب پروگرام کے تحت بلوچستان کے ضلع لورالائی میں خواتین کو مختلف شعبوں میں رجسٹرڈ …

اسلام آباد ۔ 18ستمبر(اے پی پی) یو این ایچ سی آر پاکستان کے ترجمان قیصر خان نے کہا ہے کہ یواین ایچ سی آر صوبہ بلوچستان میں رباب پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی خواتین کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت دے گا۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یواین ایچ سی آر نے رباب پروگرام کے تحت بلوچستان کے ضلع لورالائی میں خواتین کو مختلف شعبوں میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی خواتین کو فنی تربیت دینے کا آغاز کر دیا ہے اس پروگرام سے 100 خواتین کو فنی تربیت دی جائے گی۔

مزید خبریں