راولپنڈی۔4اپریل (اے پی پی):بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 4 اپریل 2025 کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578580