بلوچستان میں مواصلات میں اہم پیش رفت ،کراچی،کوئٹہ، چمن شاہراہ این25 پر کام کا آغاز

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):بلوچستان میں مواصلات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، کراچی،کوئٹہ، چمن شاہراہ این25 پر کام کا آغاز ہوگیا ۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں پاکستان ایکسپریس وے کی 800 کلومیٹر طویل شاہراہ پر تعمیراتی کام شروع ہو گیا ۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہاکہ …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):بلوچستان میں مواصلات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، کراچی،کوئٹہ، چمن شاہراہ این25 پر کام کا آغاز ہوگیا ۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں پاکستان ایکسپریس وے کی 800 کلومیٹر طویل شاہراہ پر تعمیراتی کام شروع ہو گیا ۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہاکہ وزیراعظم نے اسی شاہراہ کی تعمیر کا اس سال اعلان کیا تھا۔

بلوچستان میں ایسی شاہراہوں کی تعمیر کا مکمل ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا، خضدار سے مستونگ تک بھی این 25 شاہراہ پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان ایکسپریس وے کی تکمیل بڑا بریک تھرو ہو گا، اجلاس میں گوادر، کھپرو، کوسٹل ہائی وے اور دیگر شاہراہوں کے امور پر بھی غوروخوض کیاگیا۔وفاقی وزیر مواصلات نے بلوچستان کی دیگر شاہراہوں کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، اجلاس میں بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کیلئے سیکورٹی اور دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔چیئرمین این ایچ اے اور سینئر افسران نےوفاقی وزیر مواصلات کو بلوچستان کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔