بلوچستان میں موسمِ سرما کے دوران برفباری کا تیسرا سپیل گزشتہ 17 گھنٹوں سے مسلسل جاری ، این ایچ اے کی مشینری اور عملہ مکمل طور پر متحرک ہے، جنرل منیجر ایین ایچ اے آغا عنایت اللہ

کوئٹہ۔ 27 جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کےجنرل منیجر بلوچستان نارتھ آغا عنایت اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موسمِ سرما کے دوران برفباری کا تیسرا سپیل گزشتہ 17 گھنٹوں سے مسلسل جاری ہے اور شدید موسمی صورتحال کے باوجود این ایچ اے کی مشینری مکمل طور پر متحرک رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔آغا عنایت اللہ نے …

کوئٹہ۔ 27 جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کےجنرل منیجر بلوچستان نارتھ آغا عنایت اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موسمِ سرما کے دوران برفباری کا تیسرا سپیل گزشتہ 17 گھنٹوں سے مسلسل جاری ہے اور شدید موسمی صورتحال کے باوجود این ایچ اے کی مشینری مکمل طور پر متحرک رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔آغا عنایت اللہ نے مزید کہا کہ شدید موسمی صورتحال کے باوجود این ایچ اے کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے برف ہٹانے کا عمل کامیابی سے مکمل کیا، جس کے نتیجے میں صوبے کی تمام قومی شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

جنرل منیجر بلوچستان نارتھ آغا عنایت اللہ نے کہاکہ مسافروں کی حفاظت اور آمدورفت کی بحالی اولین ترجیح ہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملہ الرٹ ہے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور متعلقہ اداروں سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔