بلوچستان میں مون سون بارشوں سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی: پی ڈی ایم اے

152
PDMA Punjab
PDMA Punjab

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):بلوچستان میں مون سون کی مسلسل بارشوں سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے جس میں جاری بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل دی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی نے رپورٹ کیا ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق انفراسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا ہے، سیلاب کی وجہ سے 15 گھر مکمل طور پر تباہ اور 34 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مزید برآں، 62 ایکڑ زرعی زمین بری طرح متاثر ہوئی ہے، اور 12 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے، جس سے آمدورفت اور رسائی میں خلل پڑا ہے۔۔،سیلاب نے اہم انفراسٹرکچر سمیت ، پانچ پلوں کو نقصان پہنچایا، جب کہ آسمانی بجلی گرنے اور اس سے متعلقہ واقعات میں 82 مویشیوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئےحکومت بلوچستان نے امداد، بچاؤ اور بحالی کے اقدامات کو تیز کرنے کے لیے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے چار اضلاع میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔