بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ 6 نکات پر تحریک انصاف سے معاہدہ کیا ہے، امید ہے تحریک انصاف ہمارے مطالبات پورے کرے گی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتیں پہلے بھی آتی رہیں اور اب نئی حکومت آئی …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ 6 نکات پر تحریک انصاف سے معاہدہ کیا ہے، امید ہے تحریک انصاف ہمارے مطالبات پورے کرے گی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتیں پہلے بھی آتی رہیں اور اب نئی حکومت آئی ہے، کسی وزارت کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا، ہمارے 6 نکات واضح ہیں، ماضی میں حکومتوں نے ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کیا، امید ہے کہ نئی حکومت ہمارے 6 نکات پر عمل کرائے گی اور ہمیں مایوس نہیں کرے گی۔