بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل پیرا ہونا ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان کا علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر پیغام

کوئٹہ۔9نومبر (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مفکر اسلام اورعظیم فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔علامہ اقبالؒ کو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا تصور پیش کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے فرمودات سے ہمیں اسلام کاحقیقی پیغام …

کوئٹہ۔9نومبر (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مفکر اسلام اورعظیم فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔علامہ اقبالؒ کو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا تصور پیش کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے فرمودات سے ہمیں اسلام کاحقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے شاعر مشرق نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس کے اتحاد ،اتفاق اور عمل کی تلقین کی۔ جام کمال خان نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کی سوچ اور کلام آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔