بلوچستان کے بارڈر سے 151غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا،ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

61
بلوچستان کے بارڈر سے 151غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا،ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

کوئٹہ۔ 26 دسمبر (اے پی پی):ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزنے کہا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے گزشتہ دوماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے 151غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔ جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکےاوراس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔