بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کو آئی ٹی /اے آئی کے مفت کورسز کی سہولت فراہم کی جائے گی ،

80
گورنر بلوچستان

کوئٹہ۔ 19 ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت بیروزگار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی/اے آئی کورسز کر انے، سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو یقینی بنانے کے مواقع فراہم کرے گی ، یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلباءکے لئے جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے اور جدید مہارت سیکھنے کے بعد آئی ٹی سیکٹر میں بہتر روزگار کا حصول ممکن ہو سکے گا ،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نسٹ یونیورسٹی بلوچستان کیمپس کے ڈین اینڈ ڈائریکٹر برگیڈیر ڈاکٹر وسیم خالق کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے آئی ٹی /اے آئی کے مفت کورسز کر انے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں دس ہزار نوجوانوں کو مفت جدید مہارتیں سکھائی جا ئیں گی،

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم قومی سطح پر اکیڈ میہ اور مارکیٹ کے درمیان اپنی معاشرتی ضروریات کے مطابق اشتراک پیدا کرنے کے پہلو کو سنجیدگی سے نہیں لیں گے اُس وقت تک ہم حقیقی تعمیر و ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتے۔