بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

62
Earthquake
Earthquake

کوئٹہ۔17اپریل (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،

ہفتے کے روز نماز ظہر کے بعد خضدار اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل گئے تا ہم کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔