بلوچستان کے مسائل پرتربت یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

130

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل پر جمعہ کو تربت یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔بلوچستان مفاہمت: مسائل، چیلنجز اور آگے بڑھنے کا راستہ‘‘ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار کے مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر نذیر حسین، ڈین سوشل سائنسز یونیورسٹی آف واہ، پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر، صبا اسلم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف کنفلیکٹ ریزولوشن، ڈاکٹر گل حسن پرنسپل لاء کالج تربت اورپاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان میر اصغر رند شامل تھے۔بعدازاں ایک بھرپور انٹرایکٹو سوال جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے طلباء اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔