بلوچستان کے وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی ،اوستہ محمد کے ڈپٹی کمشنر ، ڈی ایس پی سرکل اور ایس پی کے ہمراہ سیف سٹی کنٹرول روم، تھانہ سٹی اوستہ محمد کا دورہ کیا
بلوچستان کے وزیر لائیو اسٹاک کا پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد اور سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 24 جولائی (اے پی پی):بلوچستان کے وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی ،اوستہ محمد کے ڈپٹی کمشنر ، ڈی ایس پی سرکل اور ایس پی کے ہمراہ سیف سٹی کنٹرول روم، تھانہ سٹی اوستہ محمد کا دورہ کیا۔ وفد کو شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں، نگرانی کے نظام اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستہ محمد نے معزز مہمانوں کو تھانہ کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ایس پی اوستہ محمد نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی سے آگاہ کیا، جبکہ معزز مہمانوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔








