بلوچستان کے9 اضلاع کی37یونین کونسلز میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع

100
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

کوئٹہ۔13فروری (اے پی پی):ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹرسید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے9 اضلاع کی37یونین کونسلز میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم13فروری بروزپیر سے شروع کردی گئی ہے،سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ27ہزار دو 53 کے قریب بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے،

پولیو مہم کے دوران575کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی۔ مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی،جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہوں گے، پولیو وائرس ان بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچائو کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےمیڈیا سے افتتاح کےدوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاانسداد پولیو مہم انتہائی9اضلاع کے37 حساس یونین کونسلز اور رفیوجز کیمپ میں ہوگی کوئٹہ کے یونین کونسل پنجپائی‘ قلعہ سیف اللہ کے دو یونین کونسلز‘پشین کے چار یونین کونسلز چمن کے پانچ یونین کونسلز قلعہ عبداللہ کے چھ یونین کونسلز چاغی کے نویونین کونسلز لورالائی تین یونین کونسلز نوشکی کے چار یونین کونسلز اورژوب کے تین یونین کونسلز شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی،جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہوں گے، پولیو وائرس ان بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچائو کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔سید زاہد شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،بلوچستان کے ماحولیات میں اپریل 2021 سے اب تک پولیو وائرس نہیں پایا گیا ہے۔

ملک دیگر صوبوں کے اضلاع اور افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی صوبہ بلوچستان کے بچوں کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ پولیو سے بچائو کی مہم کے دوران پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں، اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں۔