لوچستان گالف ایسوسی ایشن (جی بی اے) کے سالانہ انتخابات میں بریگیڈیئر (ر) ریاض الدین کاسی صدر، حاجی محمد فاروق خان سینئر نائب صدر، محمد زکریا ناصر نائب صدر، محمد علی اعزازی سیکرٹری، رمضان علی خزانچی اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) الطاف حسین جوائنٹ سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
بلوچستان گالف ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، بریگیڈیئر (ر) ریاض الدین کاسی بلا مقابلہ صدر منتخب

مزید خبریں
کوئٹہ ۔28جولائی (اے پی پی):بلوچستان گالف ایسوسی ایشن (جی بی اے) کے سالانہ انتخابات میں بریگیڈیئر (ر) ریاض الدین کاسی صدر، حاجی محمد فاروق خان سینئر نائب صدر، محمد زکریا ناصر نائب صدر، محمد علی اعزازی سیکرٹری، رمضان علی خزانچی اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) الطاف حسین جوائنٹ سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
پاکستان گالف فیڈریشن کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان گالف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کوئٹہ گالف کلب میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ انتخابی عمل پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے الیکشن کمیشن کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا، جس میں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان گولف فیڈریشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ انتخابی عمل پی جی ایف اور بی جی اے کے آئین سمیت پاکستان سپورٹس بورڈ کی ہدایات کے عین مطابق انجام دیا گیا، جس کی الیکشن کمیشن نے مکمل توثیق کے بعد باضابطہ تصدیق کی۔پاکستان گالف فیڈریشن نے تمام نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت صوبے میں گالف کے کھیل کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرنے، جونیئر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیل کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی پی جی ایف نے انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور منظم انداز میں یقینی بنانے پر پاکستان سپورٹس بورڈ، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن، الیکشن کمیشن، کوئٹہ گالف کلب اور تمام متعلقہ ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا۔








