وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے جھنگ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی، ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات …
خواجہ سلمان رفیق کا دورہ جھنگ، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پر بریفنگ لی

مزید خبریں
لاہور۔28جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے جھنگ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی، ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ موجود تھے۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی بھی اجلاس میں شریک تھے۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ چنیوٹ پل سے2 لاکھ45 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ ضلع جھنگ سے تقریبا گزر چکا، ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح کم ہو چکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریا کے نشیبی علاقوں میں18 فلڈ ریلیف کیمپس اور35 بوٹنگ پوائنٹس قائم ہیں۔ ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کا عملہ فلڈ ریلیف کیمپس پر 24 گھنٹے موجود ہے۔ ضلعی ایمرجنسی کنٹرول روم سے صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے۔
صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ محکمے مکمل الرٹ رہیں۔ صوبائی وزیر نے ممکنہ سیلابی صورتحال میں بروقت اور موثر ردعمل کو یقینی بنانے،شہریوں کو بروقت معلومات اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔








