بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون آغا کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزيت

بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ،سنیئر نائب صدر ایڈوکیٹ جمیل بوستان ،نائب صدر ایڈوکیٹ عصمت اللہ اچکزئی ،نائب صدر ژوب زون ایڈوکیٹ موسی جان کاکڑ

کوئٹہ۔ 17 جولائی (اے پی پی):بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ،سنیئر نائب صدر ایڈوکیٹ جمیل بوستان ،نائب صدر ایڈوکیٹ عصمت اللہ اچکزئی ،نائب صدر ژوب زون ایڈوکیٹ موسی جان کاکڑ،نائب صدر قلات زون ایڈوکیٹ واجہ اکرم بلوچ، جنرل سیکرٹری نجب الدین آغا ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری سمیرا عابد ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری ایاز خان کاکڑ ایڈوکیٹ

لائبریری سیکرٹری سنان ہوت ایڈوکیٹ اور پریس سیکرٹری ایڈوکیٹ عبد القادر کاکڑ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کوئٹہ بار کے سینئر ممبر ایڈووکیٹ سید جمیل آغا اور ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون آغا کی والدہ کی ناگہانی وفات پر گہرے غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔آمین۔