بلو چستان بالائی علا قوں میں سردی کی لہر برقرار، کو ئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3، قلات میں منفی5 ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات

145
بلو چستان بالائی علا قوں میں سردی کی لہر برقرار، کو ئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3، قلات میں منفی5 ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات

کوئٹہ۔ 30 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہے گا، وادی کو ئٹہ اور گر دنواح میں درجہ حرارت منفی 3ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صو بے کے کسی اضلاع میں بارش کا امکان نہیں ہے سب کم درجہ حرارت قلات میں منفی 5ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جیونی اور گوادر 8، تربت9،سبی 3، نوکنڈی میں کم سے کم6 ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیاآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی اور شمالی علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔