امریکی صدر غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر کی رہائی کا مطالبہ کریں ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کا مطالبہ

واشنگٹن۔30دسمبر (اے پی پی):امریکا میں مسلمانوں کی وکالت کرنے والی سرکردہ تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر ) نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کا مطالبہ کریں جنہیں اسرائیلی فوج نے اغوا کیا تھا۔ یہ ہسپتال شمالی غزہ میں کام کرنے والی آخری طبی سہولت تھی اور جمعہ کو …

واشنگٹن۔30دسمبر (اے پی پی):امریکا میں مسلمانوں کی وکالت کرنے والی سرکردہ تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر ) نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کا مطالبہ کریں جنہیں اسرائیلی فوج نے اغوا کیا تھا۔ یہ ہسپتال شمالی غزہ میں کام کرنے والی آخری طبی سہولت تھی اور جمعہ کو اسرائیلی بمباری نے اسےمعطل کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو حراست میں لیے جانے سے قبل غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ پر حملہ کیا گیا۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر ) نے گزشتہ روز غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملوں اور اس میں طبی عملے اور مریضوں کے قتل، اغوا اور بدسلوکی کی بھی مذمت کی۔ سی اے آئی آر کے نیشنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہاد عواد نے بیان میں کہاکہ ان تمام ضمیر والوں کو غزہ میں اسرائیل کی جانب سے طبی عملے، مریضوں اور ہسپتالوں پر جاری نسل کشی کی مذمت کرنی چاہیے جو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ، جو اسرائیل کی نسل کشی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، کو غزہ بھر میں طبی سہولیات پر اسرائیلی حملوں کو بند کرنے اور ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

سی اے آئی آر نے کہا کہ ابو صفیہ اور ہسپتال کے دیگر عملے کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (اے ایم اے ) سے غزہ میں طبی سہولیات پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرنے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا کیونکہ تباہ حال شمالی غزہ میں تین اسپتال محاصرے میں ہیں یا جبری انخلاء کا سامنا ہے۔

سی اے آئی آر نے امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (اے ایم اے ) سے غزہ میں طبی سہولیات پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا کیونکہ تباہ حال شمالی غزہ میں تین ہسپتال محاصرے میں ہیں یا جبری انخلا کا سامنا ہے۔

سی اے آئی آر کے نیشنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہاد عواد نے اے ایم اے کے صدر بروس سکاٹ کو اپنے گزشتہ خط میں لکھا کہ جنگی مجرم بنجمن نیتن یاہو کی فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والی انتہائی دائیں بازو کی حکومت پہلے ہی غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ہزار سے زیادہ کارکنوں کوقتل کر چکی ہے، کمال عدوان ہسپتال میں ڈاکٹروں کا قتل عام صرف تازہ ترین ظلم ہے۔

یہ ان تمام لوگوں کا فرض ہے جو دنیا بھر میں تنازعات والے علاقوں میں طبی عملے کے تحفظ کا خیال رکھتے ہیں ان جنگی جرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔ ہم اے ایم اے کے صدر کی حیثیت سے ہم آپ سے گذارش کرتے ہیں کہ غزہ میں محصور اپنے ساتھیوں کی حمایت میں سخت کارروائی کریں۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے کہا کہ اسے آج تک اے ایم اے بورڈ کے تمام اراکین کو کاپیاں بھیجنے کے باوجود اس کے خط کا کوئی جواب نہیں ملا ہے۔