اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کا امریکا ایران کشیدگی میں ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار
مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔28اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شنہوا کے مطابق یواین سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریش کو ایسے کسی بھی نئے اقدام یا بیانات پر تشویش ہے جو صورتحال کو مزید کشیدہ کرسکتے ہیں، خطے میں توانائی و خوراک کی ترسیل بھی متاثر ہورہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا امریکی پابندیوں سے متعلق خط موصول ہوچکا ہے اور اسے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے ارکان میں تقسیم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کسی حد تک منجمد ہونے کے باوجود خطے اور عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے، پائیدار حل کا واحد راستہ مذاکرات ہے۔ترجمان نے قطر، مصر، پاکستان اور دیگر ممالک کی جانب سے سیاسی حل کے لیے جاری ثالثی اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے اسے ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ کا سامنا کرنے کی دھمکی دی جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا اقتصادی دباؤ کے ذریعے کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکے گا۔







