امریکی صدر نے بین موس کو وائٹ ہاؤس سٹاف سیکرٹری مقرر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین موس کو صدر کا معاون اور وائٹ ہاؤس سٹاف سیکرٹری مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کی نئی ذمہ داریاں 2 ستمبر سے شروع ہوں گی۔

واشنگٹن۔28اگست (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین موس کو صدر کا معاون اور وائٹ ہاؤس سٹاف سیکرٹری مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کی نئی ذمہ داریاں 2 ستمبر سے شروع ہوں گی۔

شنہوا کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ بین موس وائٹ ہاؤس کے نئے اسٹاف سیکرٹری ہوں گے اور وہ ول شارپ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جنہیں وائٹ ہاؤس کا نیا کونسل مقرر کیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق بین موس اس سے قبل ڈپٹی اسٹاف سیکرٹری کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور بعد ازاں نائب صدر جے ڈی وینس کے پالیسی ڈائریکٹر رہے۔ انہوں نے سرکاری ملازمت کا آغاز امریکی سینیٹ میں وینس کے جنرل کونسل کے طور پر کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 9 اگست کو اعلان کیا تھا کہ ول شارپ یکم ستمبر سے وائٹ ہاؤس کونسل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ڈیوڈ وارنگٹن کی جگہ لیں گے، جو نجی شعبے میں منتقل ہورہے ہیں۔دریں اثنا، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے 12 اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ اگست 2026 کے اختتام پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گی۔