بلو چستان کے علا قے ضلع پشین میں بم دھماکہ،2بچے جاں بحق پولیس اہلکاروں سمیت10افراد زخمی

130
بلو چستان کے علا قے ضلع پشین میں بم دھماکہ،2بچے جاں بحق پولیس اہلکاروں سمیت10افراد زخمی
بلو چستان کے علا قے ضلع پشین میں بم دھماکہ،2بچے جاں بحق پولیس اہلکاروں سمیت10افراد زخمی

کوئٹہ۔ 24 اگست (اے پی پی):بلو چستان کے علا قے ضلع پشین میں بم دھماکہ کے نتیجے میں 2بچے جاں بحق پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز پشین کے مرکزی بازار میں سرخاب چوک کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ10سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو پہلے پشین ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علا ج کے لئے کو ئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت زر محمد،عبد الغفار،سمیع اللہ،فیروزہ بی بی ،عزت اللہ،عبد نافع،محمد اسماعیل،رفیع اللہ،حفیظ اللہ،عبد جبار، عبدلقاد کے نام سے ہو ئیں۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علا قے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تر جمان بلو چستان حکومت شاہد رند صو بائی اور و زیر سردار عبد رحمان کھیتران نے پشین بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔