بندر کے عالمی دن پر عوام اس کے شکار کی روک تھام کےلئے تعاون کریں،ترجمان محکمہ جنگلی حیات

325
World Monkey Day
World Monkey Day

لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات نےبندر کے عالمی دن کے موقع پر عوام سے اپیل کی کہ جنگلی بندر کے غیر قانونی شکار اور تجارت کو روکنے میں محکمہ سے تعاون کریں۔

ترجمان کے مطابق جنگلی بندر ماحول میں پھولوں اور بیج کے پھیلائو میں کلیدی کردار ادا کرہے ہیں جس سے جنگل کا قدرتی ماحول خوشگوار ہوتا ہے اور اس سے ماحول کی دیگر تخلیقات بھرپور استفادہ کرتی ہے،

جنگلی بندر انتہائی ذہین ہوتے ہیں اور ہمہ وقت چاق و چوبند رہتے ہیں تاہم بعض عناصر انہیں اپنی روزی روٹی کےلئے کھیل تما شوں کےلئے استعمال کرتے ہیں اور اس غرض سے وہ جنگلوں سے ان کے بچوں کو سمگل کرتے ہیں اور پھر انہیں قید میں رکھ کر ان کی تربیت کرتے ہیں جوکہ ان کےلئے انتہائی اذیت ناک ہوتا ہے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب نے اسے وائلڈ لائف ایکٹ کے جدول 3میں رکھ کر اسے مکمل تحفظ دیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قبیح فعل کی بیخ کنی میں محکمہ سے تعاون کریں۔