اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ڈرنک ایونٹ‘‘ میں شرکت کےلئے درخواستیں کل (15دسمبر ) تک جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش لندن میں25تا27مارچ 2024 کو ہو گی۔ نمائش میں فاسٹ فوڈ ، سنیک بار ، کافی …
بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ڈرنک ایونٹ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں 15 دسمبر تک جمع کروائی جا سکتی ہیں ، ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ڈرنک ایونٹ‘‘ میں شرکت کےلئے درخواستیں کل (15دسمبر ) تک جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش لندن میں25تا27مارچ 2024 کو ہو گی۔ نمائش میں فاسٹ فوڈ ، سنیک بار ، کافی شاپ ، سٹریٹ فوڈ ، بیکری ، فروزن فوڈ، فوڈ اینڈ بیوریج اور دیگر مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔
مذکورہ اشیاءکے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








