پشاور۔ 28 نومبر (اے پی پی):بنوں کے احمد زئی پولیس سٹیشن پر جمعہ کو فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے ہلکے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا تاہم تھانے میں موجود پولیس جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ تر جمان بنوں پولیس کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیل اور تھانہ ٹاؤن کی نفری اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ …
بنوں،احمد زئی پولیس سٹیشن پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام

مزید خبریں
پشاور۔ 28 نومبر (اے پی پی):بنوں کے احمد زئی پولیس سٹیشن پر جمعہ کو فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے ہلکے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا تاہم تھانے میں موجود پولیس جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔
تر جمان بنوں پولیس کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیل اور تھانہ ٹاؤن کی نفری اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی اور مشترکہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔
پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں شرپسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ پولیس کے پانچ جوان معمولی زخمی ہو ئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی بنوں سجاد خان اور ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے حملہ ناکام بنانے، جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے اور دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر تمام پولیس جوانوں کو شاباش دی اور خراجِ تحسین پیش کیا ۔
انہوں نےکہا کہ بنوں پولیس ہر محاذ پر امن دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہے گی، دہشت گردوں کی اس بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔ یاد رہے کہ 11 نومبر کو بھی تھانہ احمدزئی پر حملہ ہو چکا ہے جسے پولیس جوانوں نے ناکام بنا دیاتھا۔








