بنگلا دیشی کالی چائے کے نرخوں میںکمی

ڈھاکہ۔02 فروری (اے پی پی)بنگلا دیش کی کالی چائے کے نرخ ہفتہ وار نیلامی میں دوسرے ہفتے بھی کم رہے۔ساحلی شہر چٹاگانگ میں مختلف اقسام کی کالی چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں چائے کی اوسط قیمت 215.21 ٹکا(2.80 ڈالر) فی کلو رہی جو کہ گذشتہ ہفتے 229.62 ٹکا (2.80 ڈالر)فی کلو گرام تھی۔بنگلہ نیشنل بروکرز کے مطابق چائے کی طلب مستحکم ہے،