ڈھاکہ۔22نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے تیسرے اور آخری ٹی۔20 بین الاقوامی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی تیسرے ٹی ۔20کرکٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز کے خلاف اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ۔20 انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے شاہنواز دھانی کو ٹی ۔20 کیپ دی۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔جبکہ فخر زمان، شاداب خان،
شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔گرین شرٹس ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، خوشدل شاہ، سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، عثمان قادر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت خرابی کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ہی تیسرے ٹی ۔20 سے دستبردار ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ آج کے میچ میں بھی شکست کی صورت میں میزبان ٹیم بنگلا دیش دیش کو کلین سوئپ شکست ہوگئی ۔