بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

151
بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے بنگلا دیش کے خلاف 2میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ جمعہ سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کریں گے۔

اعلان کردہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگا۔