بنگلور ٹیسٹ، بھارت پہلی اننگز میں 46 رنز پر آئوٹ ، کیوی ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا لئے

بنگلور۔17اکتوبر (اے پی پی):بھارتی کرکٹ ٹیم بنگلور ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 46 رنز پر آئوٹ ہوگئی، میٹ ہنری نے 5 اور ولیم او رورکے نے 4 وکٹیں حاصل کیں، کیوی ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا کر 134 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ ابھی اس کی اننگز جاری ہے۔ جمعرات …

بنگلور۔17اکتوبر (اے پی پی):بھارتی کرکٹ ٹیم بنگلور ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 46 رنز پر آئوٹ ہوگئی، میٹ ہنری نے 5 اور ولیم او رورکے نے 4 وکٹیں حاصل کیں، کیوی ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا کر 134 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ ابھی اس کی اننگز جاری ہے۔ جمعرات کے روز بنگلور میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 31.2 اوورز میں 46 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین سکور اور ہوم گراؤنڈ پر کم ترین سکور بھی ہے۔

رشبھ پنت 20 اور یشاسوی جیسوال 13 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی سمیت 5 بھارتی کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ کیوی بائولرز میٹ ہینری نے تباہ کن بائولنگ پرفارمنس دے کر 15 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ولیم او رورکے نے 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کے 46 رنز کے جواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا کر 134 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ ابھی اس کی اننگز جاری ہے، ڈیون کونوے نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، ول ینگ 33اور کپتان ٹام لیتھم 15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ راچن رویندرا 22 اور ڈیرل مچل 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

بھارتی بائولرز روی چندرن ایشون ، کلدیپ یادیو اور رویندرا جدیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ واضح رہے کہ بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل نہیں ہو سکا تھا۔

مزید خبریں