"میو ہسپتال لاہور میں بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کی سہولت کے لیے خصوصی رجسٹریشن کاؤنٹر قائم کر دیا گیا۔”
میو ہسپتال لاہور میں بزرگ شہریوں و خصوصی افراد کیلئے خصوصی رجسٹریشن کائونٹر قائم کر دیا گیا

مزید خبریں
لاہور۔16اگست (اے پی پی):میو ہسپتال لاہور کے شعبہ حادثات و ایمرجنسی میں بزرگ شہریوں و خصوصی افراد کی اضافی سہولت اور بہتر نگہداشت کو یقینی بنانے کیلئے رجسٹریشن کائونٹر نمبر 1 کو خصوصی طور پر مختص کیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق مختص کائونٹر پر بزرگ و خصوصی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے انتظار کے دورانئے کو کم سے کم کرنے اور تمام مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔







