"چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس میں آنے والے 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔”
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا انڈونیشیا میں زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس میں آنے والے 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلہ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور پارلیمان اس غم کی گھڑی میں انڈونیشیا کی حکومت، پارلیمان اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جو باہمی احترام، قریبی پارلیمانی روابط اور عوامی سطح پر مضبوط تعلقات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں انڈونیشیا کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کیا۔









